ملتان(سٹاف رپورٹر )محکمہ اوقاف ملتان زون کی جانب سے سالانہ زونل سیرت النبیﷺ کانفرنس رضا ہال ملتان میں منعقد ہوئی ،کانفرنس کی صدارت سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کی، تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد عثمان اکرم گوندل‘ ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم‘ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان زون گلاب ارشاد، منجران ارشد صدیقی، ملک غلام فرید اعوان، چوہدری خالد محمود سمیت علماءکرام، مذہبی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔