ملتان (سٹاف رپورٹر) ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کے زیر اہتمام ایس ایم ڈیز، ایل ای ڈیز، اسٹینڈز اور کینٹینز کی نیلامی کا انعقاد،ایس ایم ڈیز، ایل ای ڈیز اور ایل ای ڈی سٹیمرز انچاس لاکھ اسی ہزار میں سالانہ میں نیلام،پانچ کینٹینز اور ایک سٹینڈ کی کامیاب نیلامی، اکیس لاکھ بیس ہزار ماہانہ میں نیلام،سٹیٹ بینک تا ایچ این فوڈ،گلشن مارکیٹ اور نشتر فلائی اوور ایل ای ڈی سٹیمرز کی کامیاب نیلامی،گول باغ، زکریا پارک اور چونگی نمبر نو ایس ایم ڈیز کی کامیاب نیلامی،اس موقع پر ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا کہ ادارے کی سیلف انکم میں اضافہ خوش آیند ہے۔