• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشقان رسولؐ تا قیامت سرکار دو جہاں ؐ کا جشن ولادت مناتے رہیں گے‘ علامہ فاروق سعیدی

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی اور علامہ قاری محمد رکن الدین قادری نے کہا ہے کہ عاشقان رسولؐ تا قیامت سرکار دو جہاں حضرت محمدؐ کا جشن ولادت مناتے رہیں گے، حضور اکرم ﷺ کی آمد سے ظلم کے اندھیرے اجالوں میں بدل گئے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن غوثیہ قادریہ حبیبیہ مرکزی جامع مسجد رحمانیہ عیدگاہ روڈ میلاد کونسل و جماعت اہلسنت ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام عقیدۂ تحفظ ختم نبوتؐ سالانہ میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ریلی میں مخدوم عمران الحسن گیلانی‘ علامہ قاری محمد رکن الدین قادری‘ علامہ محمد فاروق خان سعیدی، صوفی سجاد علی حامدی‘ میاں اویس نقشبندی‘ مخدوم غلام مصطفیٰ گیلانی‘ قاضی بشیر گولڑوی‘  قاری غلام شبیر سواگی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید