• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد علی کے گھر سے سامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ چہلیک کے علاقہ میں فخر کیدکان سے نقدی چوری کرلی گئی، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میںمسح افراد نے اسد سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ قطب پور کے علاقہ میں افتخار سے موبائل فون چھین لیاگیا، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں پٹھانی مائی سے موبائل فون چھین لیاگیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں دلشاد کے بجلی کے تار چوری کرلیے گئے،اسی تھانے کی حدود سے عظمیٰ سے موبائل فون چھین لیاگیا، تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میںفیضان کا موٹرسائیکل چھین لیاگیا، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں مسلح افراد اعجاز کے گھر داخل ہوئے اور نقدی پانچ تولہ سونا لوٹ کر فرار ہو گئے‘ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میںجاوید کے جانور چوری کر لیے گئے‘ راجہ رام کے علاقہ میں مسلح افراد نے آصف سے نقدی و سامان چھین لیا،تھانہ گلگشت کے علاقہ میں کاشف کی دکان سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ لیے گئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں علی سے نقدی و موبائل فون چھین لیاگیا جب کہ تھانہ کوتوالی کے علاقے میں لقمان کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔
ملتان سے مزید