• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ ﷺ کی سیرت پر عمل کرنا آخرت میں کامیابی کی دلیل ہے، مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان تحریک امن اور سربراہ گیلانی خاندان مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے کہا ہے کہ آپ ﷺ کی ولادت باسعادت اتحاد کا پیغام دیتی ہے، آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ پر عمل کرنا آخرت میں کامیابی کی دلیل ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سجادہ نشین دربار داؤد جہانیاں مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، مخدوم مسعود ہاشمی کی جانب سے انکی رہائش گاہ پر جشن میلا دالنبی ﷺ کے سلسلہ میں انجمن اسلامیہ کے اکابرین کے اعزاز میں دی گئی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا، صدر انجمن اسلامیہ عمران الحسن گیلانی نے کہا کہ اکابرین انجمن اسلامیہ کی روایات کو زندہ رکھا ہوا ہے،  26اگست کو صبح 9بجے شوکت حسین کنڈر گارٹن سکول سے نکالا جانیوالا جشن میلاد النبی ﷺ کا جلوس تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا۔
ملتان سے مزید