• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی، دوحہ سیالکوٹ کی پرواز کی کراچی لینڈنگ، واپسی میں 17 گھنٹے تاخیر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) دوحہ سے سیالکوٹ کی قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر630کو منزل پر موسمی خرابی کے باعث رخ موڑ کر کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ مسافر طیارے میں موجود رہے، ری فیولنگ کے بعد طیارے کو سیالکوٹ لایا گیا۔ عملے کو ریسٹ کیلئے ہوٹل منتقل کردیا گیا جبکہ واپسی کی پرواز کیو آر 631کو 17گھنٹے تاخیر ہفتے کی رات 9بجے دوحہ روانہ کیا گیا۔