• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

172 پروازیں متاثر، اسلام آباد لاہور کی پروازوں میں 1 سے 17 گھنٹے تک تاخیر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) لاہور اور اسلام اباد کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ کم نہ ہو سکا، ہفتے کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر مجموعی طور پر172 پروازیں متاثر ہوئیں۔ کراچی 21لاہور 29اسلام آباد 33ملتان 13پشاور 6سیالکوٹ 6فیصل آباد 8اور کوئٹہ کی 10پروازوں میں1سے17گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ لاہور جدہ کی پرواز پی کے 841میں 17گھنٹے، دبئی پی اے 217میں 10گھنٹے ریاض ساڑھے 6گھنٹے دمام 6گھنٹے اسلام اباد مدینہ کی پرواز پی کے 747میں 15گھنٹے مشہد 10گھنٹے اور باکو میں 6گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔