• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے تیز رفتار ’جوتا گاڑی‘ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

نیڈرلینڈز کے معروف ٹی وی ہوسٹ کلاس وان کروئسٹم اور ان کے شو ’کلاس کین ڈو ایوری تھنگ‘ کی ٹیم نے ایک ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا فیصلہ کیا۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے برطانیہ کے کیون نکس سے رابطہ کیا جنہوں نے تیز ترین ’موٹرائزڈ گارڈن شیڈ‘ (باغیچے کا کمرہ) بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ٹیم نے ہالینڈ کے مشہور اور روایتی لکڑی کے جوتے (Clog) کو گاڑی کی شکل دینے کے لیے منتخب کیا۔

اس جوتا نما گاڑی کی بنیاد ایک ’الیکٹرک گو کارٹ‘ کے فریم پر رکھی گئی، جبکہ اس کا بیرونی کور (Shell) پولیسٹر اور فائبر گلاس سے تیار کیا گیا۔

نیدرلینڈز کے بریڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جب کلاس وان کروئسٹم نے اس گاڑی کو ڈرائیو کیا، تو اس نے 70 اعشاریہ 05 میل فی گھنٹہ کی حیران کن رفتار حاصل کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔



دلچسپ و عجیب سے مزید