امریکا کی پڑوسی ملک کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ زور پکڑ گئی۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا نے ستمبر سے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کردیا ہے۔
کینیڈا کا جوابی ٹیرف اسٹیل، ڈیری، الیکٹرانکس، زرعی آلات اور پلپ اینڈ پیپرز پر عائد ہوگا۔
دوسری طرف کینیڈا نے امریکی ٹیرف کے متاثرین کی مدد کےلیے 7 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کے پیکیج کا بھی اعلان کیا۔
امریکا نے 22 اگست سے کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد 27 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کے ٹیرف عائد کیے تھے۔