• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

254 ٹوائلٹ پیپر رولز کو ماتھے پر متوازن رکھنے کا نیا ریکارڈ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

کئی گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے ڈیوڈ رش نے اپنے ہی پرانے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے سر پر 254 ٹوائلٹ پیپر رولز کو ایک منٹ اور بارہ سیکنڈ تک متوازن رکھنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ڈیوڈ رش اس سے قبل 200 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں، انھوں نے پہلی بار 2021 میں سر پر سب سے زیادہ ٹوائلٹ پیپر رولز متوازن رکھنے کا ریکارڈ اس وقت قائم کیا تھا، جب انہوں نے 101 رولز سر پر متوازن رکھے تھے۔

بعد ازاں یہ ریکارڈ ان کے ہاتھ سے نکل گیا، تاہم مئی 2025 میں انہوں نے 195 رولز سر پر بیلنس کرکے دوبارہ یہ اعزاز حاصل کر لیا۔

اب ڈیوڈ رش نے اکتوبر 2025 میں کامیاب کوشش کے دوران 254 رولز سر پر متوازن کرکے اس ریکارڈ کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔

انھوں نے اس حوالے سے آن لائن لکھا کہ 254 رولز کو ایک دوسرے کے اوپر رکھنے کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی اجازت کے مطابق گتے کے ڈیوائیڈرز، اس ڈھانچے کو اٹھانے کے لیے کئی افراد کے ہاتھوں کی مدد اور مکمل اعتماد درکار تھا۔ پہلی کوشش میں حسبِ معمول توازن میں ارتعاش پیدا ہوا اور سیکڑوں رولز لکڑی کے فرش پر بکھر گئے۔

دوسری کوشش میں رش نے کامیابی حاصل کی اور گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مقرر کردہ 30 سیکنڈ کی حد سے کہیں زیادہ وقت تک ٹوائلٹ پیپر کے اس ٹاور کو اپنے ماتھے پر متوازن رکھا۔ انہوں نے اسے 1 منٹ 12 سیکنڈ تک کامیابی سے متوازن رکھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید