کولمبیا میں موٹر سائیکل اور بس کے درمیان غیر معمولی حادثہ پیش آیا ہے جس میں انتہائی تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سیدھا بس کے اندر جا گرا تاہم خوش قسمتی سے اس کی جان محفوظ رہی۔
بس ڈرائیور گاڑی چلانے سے پہلے بس کا دروازہ بند کرنا بھول گیا تھا۔
ایک سڑک سے گزرتے ہوئے دوسری جانب سے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار آیا اور یہ دیکھے بغیر کہ سڑک پر ٹریفک ہے روڈ کراس کرنے لگا تو موٹر سائیکل بس کے کھلے دروازے سے جا ٹکرائی۔
ٹکراؤ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ موٹر سائیکل تو گر گئی مگر موٹر سائیکل سوار قلابازی کھاتا ہوا سیدھا بس کے اندر جا گرا۔
خوش قسمتی سے موٹر سائیکل سوار کی ہڈیاں پسلیاں بچ گئیں اور وہ باہر نکل آیا۔