• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے 16 افسران کے پاس غیر ملکی شہریت یا گرین کارڈ ہونے کا انکشاف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 16 افسران کے پاس غیر ملکی شہریت یا گرین کارڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق 16 افسران میں ان لینڈ ریونیو سروسز کے 10 اور کسٹمز سروس کے 6 افسران شامل ہیں، گریڈ 20 کے 10 افسران کے پاس دُہری شہریت اور گرین کارڈز ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایف بی آر کے گریڈ 19 کے 5 افسران بھی دُہری شہریت رکھتے ہیں۔

دستاویز سے معلوم ہوا ہے کہ تمام سرکاری افسران کو غیر ملکی شہریت یا مستقل رہائش ظاہر کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

افسران کو 8 جولائی تک دُہری شہریت کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، مقررہ مدت گزرنے کے باوجود متعدد افسران نے ڈکلیئریشن جمع نہیں کرایا۔

دستاویز کے مطابق غلط معلومات یا ڈکلیئریشن جمع نہ کرانا مس کنڈکٹ تصور کیا جاتا ہے، غیرملکی شہریت، گرین کارڈ یا مستقل رہائش کی تفصیلات ظاہر کرنا لازم ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید