اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بیرون ملک پوسٹنگ کے دوران دوہری شہریت لینے والے سرکاری افسران کے سر پر تلوار لٹک گئی۔ سرکاری افسران کو دوران پوسٹنگ لی گئی غیرملکی شہریت چھوڑنا ہوگی۔ دوہری شہریت ڈیکلئر نہ کرنے والے افسران کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہریت کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف مس کنڈکٹ کی کاروائی کی جا ئے گی۔