کوئٹہ ( این این آئی )گوادر کوسٹل ہائی وے پر پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے200کلو گرام چرس برآمد کرلی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔قبضے میں لی گئی چرس کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔