انگلینڈ کے ایک گروسری اسٹور میں ڈبل روٹی کے شیلف سے سانپ نکل آیا۔
جانوروں سے متعلق ایک تعلیمی گروپ کا کہنا ہے کہ یہ سانپ ان 20 سے زائد سانپوں میں شامل ہے جنہیں اس گروپ نے رواں سال اپنی تحویل میں لیا ہے۔
اس گروپ کی ایک رکن کمبریا کے مطابق 14 اگست کو میری پورٹ میں واقع ہیرون فوڈ اسٹور کے بریڈ سیکشن میں ایک چھوٹا کارن اسنیک ملا، جسے ورکنگٹن میں قائم پیٹ اینکاؤنٹر کے حوالے کیا۔
جانوروں کے ہینڈلر بین نکلسن کے مطابق پیٹ اینکاؤنٹر میں سانپوں کو ریسکیو کرنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال اب تک 21 سانپ ان کی تحویل میں آ چکے ہیں، جبکہ 2025 میں یہ تعداد 14 تھی۔
انکا کہنا تھا کہ مہنگائی اور اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ممکنہ طور پر بہت سے پالتو جانوروں کے مالکان اب اپنے جانوروں کے اخراجات برداشت نہیں کر پا رہے۔
انھوں نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ آلات، ہیٹ میٹس اور ہیٹ بلب، سب کی ایک قیمت ہے اور ہم اس وقت اخراجات کے بحران سے گزر رہے ہیں۔ لوگ اپنی توانائی کے استعمال میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔