راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہورہائی کورٹ کے جسٹس عبادالرحمٰن لودھی ایک ہفتہ کے بعد واپس راولپنڈی بنچ میں تعینات ہوگئے ہیں۔اور آئندہ پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ میں بطور سینئر جج کام کریں گے۔پیر سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں تین ججز ہوں گے۔ڈویژن بنچ جسٹس عبادالرحمن لودھی اور جسٹس مرزا وقاص رئوف پر مشتمل ہوگا۔جسٹس محمد طارق عباسی سنگل بنچ کے طور پر کام کریں گے۔