فیصل آباد (خبر نگارخصوصی )ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کبڈی سیریز کے تیسرے میچ میں عبدالحکیم کبڈی کلب فیصل آباد سٹی نے علی شہنشاہ کبڈی کلب جڑانوالہ کو41کے مقابلہ میں 45پوائنٹ سے شکست دے دی ۔ مہمان خصوصی چیئر مین یوسی میاں سجاد احمد قمرکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض طیب گیلانی ، عبدالحکیم ، پروفیسر پرویز اختر ، رانا یاسر علی ، ماسٹر سلامت اور فضل حق گجر نے سرانجام دیئے۔