کراچی(اسٹاف رپورٹر) لائٹ ہائوس کے قریب گٹر لائن میں ڈوبنے والے 50 برس کے شخص کو مردہ حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق متوفی بظاہر نشہ کا عادی معلوم ہوتا ہے ، فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی، لاش سرد خانہ منتقل کردی ، مائی کلاچی روڈ اسکول کے عقب میں سمندر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد کی گئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا ، فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔