کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سابق سیکرٹری فضل اللہ پیچوہو کے خلاف نیب کیس میں گاڑی کی فروخت اور ٹرانسفر پر پابندی کے خلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں سابق سیکرٹری فضل اللہ پیچوہو کے خلاف نیب کیس میں گاڑی پر نیب کی جانب سے فروخت اور ٹرانسفر پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فضل اللہ پیچوہو کی گاڑی پر نیب نے خرید و فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے۔ فضل اللہ پیچوہو کے خلاف اب کوئی نیب کیس نہیں ہے۔ نیب ترمیم کے بعد کیسز دیگر متعلقہ فورمز پر ٹرانسفر ہوچکے ہیں۔ فضل اللہ پیچوہو کے خلاف کرپشن، اختیارات کے ناجائزہ استعمال کے الزامات تھے۔