کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ضلع کورنگی کے اقدام سے پیپلز بس سروس کے روٹ آر۔ ٹو (R-2) کے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی کورنگی نے شاہ فیصل کالونی میں ہائیٹ بیریئرز لگانے کے لیے ضلعی پولیس کو ایک خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک سے بچاؤ اور حادثات کی روک تھام کے لیے بیریئرز لگائے جائیں، تاہم اگر 9فٹ اونچے بیریئرز لگائے گئے تو12 فٹ اونچی ریڈبس کا اس کے نیچے سے گزرنا ناممکن ہوجائےگا۔