• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول پنکی کو منشیات مقدمے میں پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کوکین کوئن انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے میں وومن جیل کی جانب سے وڈیو لنک پر انمول عرف پنکی کو پیش نہ کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پوچھا کہ دو سماعت گزر گئیں ملزمہ کو کیوں پیش نہیں کیا جارہا،عدم پیشی کی وجہ سے مقدمہ کی نقول فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔عدالت نے وومن جیل سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کرلیا ۔عدالت نے مقدمہ کی نقول کےلئے آئندہ ہفتہ میں تاریخ مقرر کردی۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق ملزمہ منشیات کا بڑا نیٹ ورک شہر میں چلا رہی تھی ۔ملزمہ کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ درج ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید