گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اروپ میں نجی سکول کے طالبعلم کے ماموں کو محلہ داروں نے اغواء کار سمجھ کرپیٹ ڈالا ،پلےگروپ کے طالبعلم عبداللہ کا ماموں شہباز علی بہن کے گھرآیا ہواتھا اس دوران سکول سے چھٹی کا ٹائم ہونے پر بھانجے کو سکول سے لیکر گھرآنے لگا تھا کہ سکول کے ملازم نے بچے سے پوچھا کہ یہ آپ کے ماموں ہیں توبچے نے پہنچاننے سے انکارکر دیا جس پرمحلہ داروں نے اسے اغواء کرنے کی کوشش کے الزام میں پیٹ ڈالا تاہم بعدازاں شہباز علی کے بہن اوربہنوئی نے پہنچ کر اسے مشتعل لوگوں سے رہائی دلائی۔