• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، بہاولپور اورڈیرہ غازی بورڈز نے نہم کے نتائج کا اعلان کردیا

ملتا ن،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان(سٹا ف رپورٹر،سٹی رپورٹر،نمائندہ جنگ)ملتان، بہاولپور اورڈیرہ غازی کے تعلیمی بورڈز نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، ملتان میں کامیابی کا تناسب56.07،بہاولپور میں 50.03 اورڈیرہ غازی خان میں 52.52فیصد رہا۔ملتان بورڈ کے نتائج کے مطابق امتحان میں کل ایک لاکھ9ہزار241امیدوارشریک ہوئےان میں سے 61ہزار257 پاس ہوسکے، کامیابی کاتناسب 56.07فیصد رہا ۔سائنس گروپ میں 78ہزار 601امیدوار شریک ہوئے  جس میں سے  47ہزار500  امیدوار کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب 60.43فیصد  رہا ، آرٹس گروپ میں 91ہزار 472امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 54ہزار289پاس ہوئے  کامیابی کا تناسب 59.35فیصد رہا ۔ تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیر انتظام امتحان میٹرک پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کیاگیا۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد اکرم تارڑ نے بورڈ آفیسران کی میٹنگ میں نتیجہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس امتحان میں کل82679  امیدواران نے شرکت کی، جبکہ 41362  امیدوار کامیاب ہوئے۔اس طرح نتیجہ 50.03فیصدرہا۔ تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے نہم کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 77786طلباء و طالبات شریک ہوئے اور 40857طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی اس طرح مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 52.52فیصد رہا ، نہم کے سالانہ امتحان میں سرکاری تعلیمی اداروں کے 43553طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جس میں سے 21757 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی اور اس طرح سرکاری تعلیمی اداروں کا کامیابی کا تناسب 49.95فیصد رہا جبکہ تعلیمی بورڈ ڈیرہ سے الحاق شدہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے 21671طلباء شریک ہوئے جس میں سے 14506طلباء طالبات نے کامیابی حاصل کی اور ان کا مجموعی طو رپر کامیابی کا تناسب 66.93فیصد رہا جبکہ مذکورہ امتحان میں 12559طلباء و طالبات نے پرائیویٹ طور پر امتحان دیا جس میں سے 4594طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی اور ان کی کامیابی کا تناسب 36.57فیصد رہا ۔تعلیمی بورڈ ڈیرہ کے نہم کلاس کے سالانہ امتحان میں نقل کے9 کیس رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے سات کیسوں میں طلباء و طالبات کو سزا دی گئی اور ایک کیس بری کردیا گیا جبکہ ایک کیس زیر سماعت ہے۔
تازہ ترین