• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں 925مخصوص نشستوں پر 359امیدوار بلا مقابلہ منتخب

ملتان (سٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات کی مخصوص سیٹوں پر ہونے والے الیکشن میں ضلع ملتان کی 925سیٹوں میں سے 359امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں، جس میں سے 109خواتین امیدوار 97لیبر اور 102یوتھ جبکہ اقلیت کے 51امیدوار شامل ہیں ۔ میونسپل کارپوریشن میں تمام سیٹوں پر مقابلہ ہوگا، یونین کونسل میں 2خواتین کی سیٹیں رکھی گئی ہیں جبکہ میونسپل کارپوریشن میں ایک خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی سیٹ رکھی گئی ہے، ضلع کونسل میں بھی تمام سیٹوں پر مقابلہ ہوگا ،میونسپل کمیٹی نے شجاع آباد ، یوتھ ، لیبر اور اقلیتی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، جبکہ خواتین کی نشستوں پر مقابلہ ہوگا ،اسی طرح میونسپل کمیٹی جلال پور پیروالا میں اقلیتی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں، یوتھ اور خواتین کی نشست پر مقابلہ ہوگا ،جبکہ لیبر کی نشست پر کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے ہیں، الیکشن شیڈول کے مطابق یکم ستمبر کو ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونگے ، 2ستمبر کو میونسپل کمیٹیوں جبکہ 3ستمبر کو یونین کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات ہونگے، کامیاب ہونے والے امیدوار 10ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔  
تازہ ترین