• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی تعاون کے بغیر آبادی پر کنٹرول ممکن نہیں، الطاف حسین

سرگودھا ( نمائندہ جنگ )ڈی او سی الطاف حسین انصاری نےضلعی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی پر کنٹرول وقت کی ا ہم ضرورت ہے جس کے بغیر ملک ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار نہیں ہو سکتا۔ ملک میں آبادی جس رفتار سے بڑھ رہی ہے اسی رفتار سے وسائل میں اضافہ ناممکن ہے ۔ اس لئے ملک میں آبادی کے اژدھا کو کنڑول کرنے کیلئے انفرادی اور اجتماعی کوششوں کی ضرور ت ہے ۔ حکومت آبادی پر کنڑول کیلئے غیر معمولی ا قدامات کر رہی ہے ۔ لیکن عوام کے تعاون کے بغیر اس مشن میں کامیابی ناممکن ہے ۔ ڈی او پاپولیشن ویلفیئر مظہر اقبال نے محکمہ بہبود آبادی کے اقدامات بارے مفصل بریفنگ دی ۔
تازہ ترین