کراچی (نیوزڈیسک) امریکا میں نیویارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر میں پیر کے روز ایک خاتون حملہ آور نے چاقو کے وار سے ایک خاتون کو ہلاک جبکہ معمر شہری کو زخمی کردیا،ملزمہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگئیں جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اسے ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا تھا ،ہلاک خاتون کی شناخت 32 سالہ ایرن پیاسنٹی کے نام سے ہوئی ہے جو بینک آف امریکا کی نائب صدر تھیں،پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ملزمہ کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔نیویارک میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ این وائی پی ڈی اس معاملے کی اندرونی تحقیقات کرے گی اور باڈی وورن کیمرے کی فوٹیج عوام کے لیے جاری کی جائے گی۔