• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت مدارس پر آمریت مسلط کرنا چاہتی ہے، فضل الرحمان

Sindh Government Intended To Impose Dictatorship On Seminaries
جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مدارس پر آمریت مسلط کرنا چاہتی ہے،یک طرفہ قانون کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

کراچی میں پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نےکہا کہ 1919 میں جمعیت علمائےاسلام کی بنیاد رکھی گئی،خوش قسمت ہیں کہ جمعیت علمائےاسلام کے100سال پورے ہوگئے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ تونسہ کےضمنی انتخابات میں ہرحربہ استعمال کیاگیا،جےیوآئی کےکارکنون کوتشددکانشانہ بنایاگیا۔

الیکشن کمیشن سے تونسہ کےانتخابات میں دھاندلی کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، فضل الرحمان نے کہا کہ کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات فوری واپس لئے جائیں، حکومت قانون سازی کے ذریعے مدارس کے خلاف آمریت قائم کرنا چاہتی ہے ۔
تازہ ترین