کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ملتان ڈس ایبلڈ نے پشاور ڈس ایبلڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کی سرسبز فیلڈ پر کھیلے جانے والے فائنل میں ملتان ڈس ایبلڈ نے 98 رنز بنائے۔ زبیر سلیم 29 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ فیاض احمد کو 11رنز اور نہار عالم کو 15رنز کے عوض 2،2وکٹیں حاصل ہوئیں۔ پشاور ڈس ایبلڈ 63 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حیات خان نے 33 رنز اسکور کئے۔ آل راؤنڈر جہانزیب ٹوانہ نے 13رنز پر 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ مہمان خصوصی محسن شیخانی، سابق چیئرمین (آباد) نے بحیثیت مہمان خصوصی ملتان ڈس ایبلڈ کے کپتان مطلوب قریشی کو 2 لاکھ روپے اور فاتح ٹرافی جبکہ رنر اپ پشاور ڈس ایبلڈ کے کپتان نہار عالم کو ایک لاکھ روپے اور رنر اپ ٹرافی پیش کی۔ اس موقع پر آئی سی آر سی کے ایڈمنسٹریشن اور فنانس منیجر عقیل احمد، ایونٹ منیجر جاوید امین، صدر، پی ڈی سی اے سلیم کریم،سیکریٹری پی ڈی سی اے اور آرگنائزنگ سیکریٹری امیر الدین انصاری، میڈیا منیجر محمد نظام ودیگر بھی موجود تھے۔