• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری فضائی حملے میں 72 کان کن ہلاک ہوئے: سوڈانی انسانی حقوق کی تنظیم

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سوڈان کی انسانی حقوق کی تنظیم ایمرجنسی لائرز نے فضائی حملے میں 72 کان کنوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈانی انسانی حقوق کی تنظیم ایمرجنسی لائرز نے بیان میں کہا ہے کہ فضائی حملے میں کان کنوں کی  ہلاکت کا واقعہ سوڈان کے شمالی علاقے میں پیش آیا۔

مذکورہ تنظیم نے حملے کا الزام مصری فضائیہ پر عائد کیا ہے۔

دوسری جانب مصری فوج یا مصری وزارتِ خارجہ نے واقعے پر فوری طور پر کوئی مؤقف نہیں دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید