گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف و قصاص کے حوالے سے ریلوے اسٹیشن گوجرانوالہ سے ایک ریلی نکالی جو شیرانوالہ باغ پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ، ریلی نے چار مختلف مقامات لاری اڈہ ، گوندلانوالہ اڈہ ، سیالکوٹی دروازہ ، شیرانوالہ باغ کے باہر دھرنے دیئے جہاں پر مقررین نے خطاب کئے ریلی میں عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد ، پی ٹی آئی کے چوہدری محمد سرور نے بھی شرکت کی جبکہ ریلی میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں ، پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی ، مجلس وحدت المسلمین کے مقامی قائدین کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی کارکنوں نے اپنی اپنی جماعتوں کے پرچم اٹھا رکھے تھے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کو انصاف ملنے تک احتجاج کے سلسلے جاری رہیں گے ریلی میں کارکنان چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے انصاف دلانے کا مطالبہ کرتے رہے بعدازاں کارکنان نے شیرانوالہ باغ میں بھی دھرنا دیا جہاں پر جلسہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔