• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین نے روس کو توانائی کے لیے 250 ارب ڈالر ادا کیے، ٹرمپ کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی یونین نے روس کو توانائی کے لیے 250 ارب ڈالر ادا کیے، ٹرمپ کا دعوی، انہوں نے میڈیا پر اہم خبر نظرانداز کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ امریکا کو ہمیشہ ترجیح دینے کا فیصلہ درست تھا، ایران کے تمام 159 بحری جہاز سمندر برد کیے، ٹرمپ نے سابق امریکی صدور اور اپنا تقابلی خاکہ شیئر کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی یونین نے روس کو توانائی کی مد میں 250 ارب ڈالر ادا کیے، جبکہ ان کے بقول امریکی ذرائع ابلاغ اس معاملے کو اجاگر کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے امریکی عوام کو ترجیح دینے کا درست فیصلہ کیا اور ان کی پالیسی ہمیشہ ’’امریکا پہلے‘‘ کے اصول پر مبنی رہی ہے۔ تاہم، یورپی یونین کی روس کو توانائی کی مد میں ادائیگیوں سے متعلق ان کے دعوے کی آزادانہ تصدیق اس بیان میں پیش نہیں کی گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید