کراچی (نیوز ڈیسک) ایلون مسک کا چینی ہم شکل کو اسٹیج پر بلانے کا عندیہ، مسک سے مشابہت رکھنے والے چینی شہری کی مقبولیت کے چرچے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل، امریکی ارب پتی ایلون مسک نے اپنے چینی ہم شکل کی سوشل میڈیا پر مقبولیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ شخص واقعی موجود ہے تو وہ اسے اسٹیج پر بلانا چاہیں گے۔ مسک نے دلچسپ انداز میں کہا کہ دونوں اسٹیج پر اکٹھے ہوکر رقص بھی کرسکتے ہیں۔ چینی شہری کی ایلون مسک سے غیرمعمولی مشابہت نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔