• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کا مونگلا بندرگاہ کی توسیع کیلئے چین سے 10 ارب قرض کا معاہدہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کا مونگلا بندرگاہ کی توسیع کیلئے چین سے 10ارب روپے (33کروڑ 57لاکھ 80ہزار ڈالر)قرض کا معاہدہ، چین بندرگاہ کی جدیدکاری کیلئے رقم فراہم کرے گا،منصوبے کے تحت دو جدید کنٹینر ٹرمینلز تعمیر کیے جائیں گے۔ خبر رساں ادارے یو این بی کے مطابق بنگلہ دیش نے مونگلا بندرگاہ کی توسیع اور جدیدکاری کے لیے چین کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک سے 33 کروڑ 57 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے قرض کا معاہدہ کیا ہے۔ 10اکتوبر کو طے پانے والے معاہدے کے تحت چین 2 ارب 40 کروڑ 40 لاکھ یوآن فراہم کرے گا، جس کی مالیت بنگلہ دیشی کرنسی میں تقریباً 3 ہزار 593 کروڑ ٹکا ہے۔ منصوبے پر عمل درآمد وزارتِ جہاز رانی کے تحت مونگلا پورٹ اتھارٹی کرے گی۔ منصوبے میں جدید مشینری سے لیس دو کنٹینر ٹرمینلز، کنٹینر یارڈ، کنٹینر ترسیلی یارڈ اور کارگو ہینڈلنگ یارڈ تعمیر کیے جائیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید