ریاض(شاہد نعیم)سعودی وزیرِ سرمایہ کاری فہد السیف نے کہا ہے کہاہم شعبوں میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ میں تقریباً 160فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2015کے مقابلے میں سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) دگنی ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےعالمی پیٹرولیم کانگریس کے تحت سعودی وژن 2030 سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرِ سرمایہ کاری نے کہا کہ عالمی حالات کے باوجود سعودی عرب میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رہا۔