کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں مقابلوں کے دوران 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11 جے میں پولیس سے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
دوسری جانب ڈیفنس فیز 6 میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بر آمد کرلی گئی۔
پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔