گوجرانوالا کے ڈسٹر کٹ اسپتال میں علاج کے لیے آئے مریض اور اس کے لواحقین کو گارڈ نے تشدد کانشانہ بنا ڈالا ۔
کوٹلی پیر احمد شاہ کا رہائشی نذیر اپنے 17 سالہ بیٹے قدیر کو ڈی ایچ کیو کے ایمرجنسی وارڈ لایا جہاں اسٹریچر نہ ہونے پر سیکورٹی گارڈ سے تلخ کلامی ہوگئی ۔
گارڈ نے اس کو اندر جانے سے روک دیا اور صرف مریض کو ایمرجنسی وارڈ میں جانے کی اجازت دی جس سے دونوں میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی ۔
اس دوران گارڈ اور اس کے 3 ساتھیوں نے دونوں باپ بیٹا کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد تھانہ سول لائن پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے ۔