• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزنامہ جنگ کے فوٹوگرافر چوہدری جہانگیر لوٹ لیا گیا

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار )روزنامہ جنگ کے فوٹو گرافر چوہدری جہانگیر کو پیشہ وارانہ فرائض کے دوران راول ڈیم چوک ،مارگلہ ٹائون اور راول ٹائون کے درمیان سروس روڈ پر ڈاکوں نے خنجر کی نوک پر لوٹ لیا اور ان کی جیب میں موجود قیمتی دستاویزات اور بھاری رقوم چھین لی گئی ۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کواطلاع دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ ڈاکو خنجر لہراتےہوئے خوف و ہراس پیدا کرتے رہے اور لوگوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ راولپنڈی اسلام آباد کی صحافتی برادری نےمتعلقہ حکام سے داد رسی کی اپیل کی ہے تاکہ ان کی دستاویزات اور لوٹی گئی رقوم واپس دلائی جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید