راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیاگیا،تھانہ صادق آباد کو عابد حسین جعفری نے بتایاکہ میرا بیٹا حسنین بعمر 20سال جو فرنیچر کاکام کرتا ہے ،جو رات کوکھاناکھانے کے بعد ساڑھے نوبجے رات گھر سے نکلا کچھ دیربعد مجھے بیٹے زین کی کال آئی کہ بھائی حسنین کو حماد نے دیگر نامعلوم افراد سے ساتھ مل کر چھریوں کے وارکرکے شدیدزخمی کردیاہے جس کو میں لے کر ہسپتال آگیا ہوں جہاں میرا بیٹا حسنین شدید زخمی حالت میں آئی سی یو میں تھا،پولیس کے مطابق زخمی حسنین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔