راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 1900 کلو مضر صحت گوشت پکڑ کر تلف کر دیا ۔گوشت دو گاڑیوں میں چھپا کر منڈی بہاؤالدین سے راولپنڈی کے بھابڑہ بازار میں لایا جارہا تھا۔ سپلائی کیا جانا تھا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک گاڑی نیو چاکرہ جبکہ دوسری وارث خان کے قریب پکڑی ۔ ویٹرنری ڈاکٹر نے موقع پر گوشت کا معائنہ کیا اور اسے انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا۔دونوں گاڑیاں پولیس نے تحویل میں لے کر مقدمات درج کر لیے ہیں۔