راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) خیابان سرسید میں جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ،ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق منگل کو خیابان سرسید سیکٹر 2، کھڈا مارکیٹ کے قریب جوتوں کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ،اطلاع ملنے پر آگ بجھانے کیلئے ریسکیو 1122کی چار فائر وہیکلز ،ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،جہاں ریسکیو ٹیموں نے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔