• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن ونجی عمارتوں میں پٹوارخانوں کیخلاف ایکشن سے عوام مزید مشکلات کا شکار

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے ) کرپشن اورنجی عمارتوں میں پٹوارخانوں کے خلاف ایکشن سے عوام مزید مشکلات کا شکار ہوگے ہیں۔چھاپوں اور گرفتاریوں کے خوف سے پٹواریوں نےنہ صرف نجی دفاتر بندکر رکھےہیں بلکہ سرکاری دفاتر سے خراب ساکھ والا مشکوک عملہ بھی غائب ہے۔ دفاتر بند پڑے ہیں۔اور شہری اپنے کاموں کے سلسلے میں تحصیل آفس جاکر بھی نامراد واپس آرہے ہیں۔ریکارڈ روم،پٹوار خانے بند ہونے سے جائیدادوں سے جڑے معاملات حل طلب پڑے ہیں۔دوسری طرف پٹواریوں کی تنظیمیں مسلسل سرکاری عمارتوں میں پٹوار خانے کھولنے کیلئے جگہوں کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔ محکمہ مال سے منسلک سرکاری دفاتر اورپٹوارخانوں کی بندش سےشہریوں کی پٹواریوں اور کلرکوں تک رسائی مشکل ہوگئی ہے۔تحصیل آفس جانے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ریکارڈ روم بند پڑا ہے۔جب بھی جائیں تالہ لگا ہوا ہے۔چھاپوں کےخوف سے عملہ دفاتر کھولنے سے گریزاں ہے۔شہریوں نے محکمہ مال کے سربراہ اے ڈی سی آر کیپٹن ریٹائرڈ طیب سمی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ خراب ساکھ والے عملہ کو ہٹاکر ایسے لوگ تعینات کئے جائیں جھنیں گرفتاری و چھاپوں کا خوف نہ ہو تاکہ سرکاری دفاتر کھل سکیں۔
اسلام آباد سے مزید