عراق نے سیکیورٹی وجوہات کے سبب ایران کے ساتھ ملحق شيب بارڈر کراسنگ بند کر دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شيب کراسنگ مسافروں، گاڑیوں اور ٹرکوں کے لیے تاحکمِ ثانی بند کر دی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ کراسنگ کے اندر سیکیورٹی انتظامات پر نظرِ ثانی کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
شیب کراسنگ دونوں ممالک کے درمیان سامان اور مسافروں کی آمد و رفت کے لیے اہم گزر گاہوں میں سے ایک ہے۔