امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کی طرف سے لڑنے والے امریکی شہری کو رہا کر دیا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسٹیفن ہوبارڈ کو پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو میں براہِ راست درخواست کے بعد رہا کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ امریکی شہری کی رہائی میری درخواست پر عمل میں آئی ہے۔ اسٹیفن ہوبارڈ کو 4 سال پہلے بائیڈن انتظامیہ کے دور میں روس میں پکڑا گیا تھا۔
اسٹیفن ہوبارڈ کی رہائی کے بدلے امریکا کو کچھ نہیں دینا پڑا، نہ ہی قیدیوں کا کوئی تبادلہ ہوا۔ بائیڈن انتظامیہ روسی حکومت سے مذاکرات میں اس معاملے کو حل کرنے میں ناکام رہی تھی۔