ایرانی وزارت داخلہ کے ترجمان علی زینی وند کہا کہ بعض پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحدی تجارت میں کچھ رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔
تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق میڈیا سے گفتگو ترجمان ایرانی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ کچھ سرحدی مسائل معمول کے تھے اور کچھ امریکی دباؤ کا نتیجہ ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان کے ساتھ تجارت بلاتعطل جاری ہے۔ پاکستان نے تکنیکی اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی ہے، خصوصاً مالیاتی شعبے کے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق باقی ماندہ معمولی رکاوٹیں جلد دور کرکے تجارت مکمل بحال کر دی جائے گی۔