یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کی حمایت کرتا ہے، امریکا اور روس کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات نومبر کے اوائل میں ہونے چاہئیں۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے بعد ماسکو نے بھی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اصولی آمادگی ظاہر کی ہے۔
یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ لڑائی روکنے، توانائی کی تنصیبات پر حملے بند کرنے اور انسانی ہمدردی کے اقدامات سے متعلق تمام تجاویز کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
دوسری جانب روسی صدارتی معاون یوری اوشاکوف کے مطابق صدر پیوٹن اور اسٹیو وٹکوف کے درمیان تقریباً 3 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں یوکرین تنازع کے خاتمے اور جنگ کے بعد روس اور یوکرین کے لیے سیکیورٹی نظام تشکیل دینے پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں روس اور امریکا کے درمیان ڈیزل معاہدے پر عمل درآمد کے معاملے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔