علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور کے اطراف پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف روٹس کے علاقوں کو ممنوعہ زون قرار دے دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نادر آباد، گلشن علی کالونی، نشاط کالونی، بھٹہ چوک اور ڈی ایچ اے لاہور کے کیو، ایس، آر، پی بلاکس میں پتنگ بازی پر پابندی ہو گی۔
جبکہ الفیصل ٹاؤن، تاج پورہ، کینال بینک روڈ اور جوڑے پل کے علاقوں میں بھی پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔