• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران نے امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس حوالے سے ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی شہر بندر عباس کی فضائی حدود میں امریکی ڈرون مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ کل ہی ہوسکتا ہے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی بڑا معاہدہ طے پا جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے سے متعلق سوال پر جواب میں کہا ہے کہ میں کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے وقت کا نہیں بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے کو بہت اچھے طریقے سے نمٹایا ہے، اب ممکن ہے کہ باقی کام بھی مکمل کرنا پڑے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید