• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد معاہدے پر ٹرمپ کے بیان نے سفارتی وعدوں کے کھوکھلے پن کو بے نقاب کر دیا: اسماعیل بقائی

ترجمان ایرانی وزارتِِ خارجہ اسماعیل بقائی — فائل فوٹو
ترجمان ایرانی وزارتِِ خارجہ اسماعیل بقائی — فائل فوٹو

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے سفارتی عمل کی توہین ایک بار پھر کُھل کر سامنے آ گئی۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر یقین نہ کرنے اور اسے وقت کا ضیاع سمجھنے کے بیان نے سفارتی وعدوں کے کھوکھلے پن کو بے نقاب کر دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے لیے تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ امریکا کا وعدوں سے پھرنے اور امریکی مفاد کے لیے بین الاقوامی ذمے داریاں ترک کرنے کا طویل ریکارڈ موجود ہے۔


اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک اور دیگر لوگ امریکا کو احتساب سے بچانے کا کوئی جواز نہیں دے سکتے کیونکہ بدعہدی معاف نہیں کی جا سکتی اور بین الاقوامی قانون اپنی مرضی سے استعمال نہِیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کوئی بھی سیاسی حربہ امریکا کو احتساب سے بری نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک روز پہلے انتخابی ریلی میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق بیان دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید