• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا دورہ سیالکوٹ تھانے سنسان رہے

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) وزیر اعظم کے دورہ کے موقع پر سیالکوٹ شہر کے تھانے  اور زیادہ تر سرکاری دفاترویران اور سنسان رہے۔ وزیر اعظم  میاں   نواز شریف کے پیر کو دورہ سیالکوٹ کے موقع پرسیالکوٹ شہر اور گردونواح کے زیادہ تر تھانوں کوتوالی، رنگپورہ،حاجی پورہ، نیکاپورہ سول لائن، اگوکی، ہیڈمرالہ مراد پور ، پھلورہ، کینٹ، بیگووالہ، سمبڑیال اور دیگر تھانوںکی بیشتر نفری جلسہ گاہ کے علاوہ سڑکوں اور شاہراہوں کی سیکورٹی پر ماموررہی جسکی وجہ سے تھانوں میں محرران اور نائب محرران ہی موجود رہے۔
تازہ ترین