• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے ساحل کے قریب نایاب اسپرم وہیل دیکھی گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی سے تقریباً 40 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں سمندر میں نایاب اسپرم وہیل دیکھی گئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق مذکورہ اسپرم وہیل کی لمبائی تقریباً 45 فٹ کے قریب ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تیکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا ہے کہ اسپرم وہیل کا سندھ کے ساحلی سمندر میں پہلی مرتبہ مشاہدہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اس سے پہلے اسپرم وہیل کی موجودگی بلوچستان کے ساحل کے قریب ریکارڈ کی گئی تھی۔

معظم خان کے مطابق پاکستانی سمندری حدود میں وہیل اور ڈولفن کی 26 اقسام ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سمندری آلودگی، جال میں پھنسنے اور بحری جہازوں سے ٹکرانے کے باعث وہیل کو خطرات لاحق ہیں۔

قومی خبریں سے مزید